جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم علاقہ مراٹھواڑہ کی قدیم ترین دینی درسگاہ ہے جس کا قیام ۱۰شوال المکرم ۱۳۷۸ ھ مطابق ۱۹اپریل ۱۹۵۹ میں داعی حق حضرت مولانا سعید خان صاحب نوراللہ مرقدہ کے دست مبارک سے ہوا تھا۔ جامعہ ہذا ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے جس کا رجسٹریشن نمبر ایف۔ ۵۱۹ ہے۔